گل کدہ میں پانی کی قلت کے خلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

مکینوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی

سید وشریف کے علاقہ گل کدہ میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ریلی اور دھرنا، علاقے میں فوری طور پر پانی کی قلت ختم کرنے اور سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ، بار بار یقین دہانیوں کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، مکینوں نے گل کدہ سے نشاط چوک تک جلوس نکالا، جہاں پر مظاہرے سے علاقے کے عمائدین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سید وشریف  کے علاقہ گل کدہ میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ریلی اور دھرنا، علاقے میں فوری طور پر پانی کی قلت ختم کرنے اور سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ، بار بار یقین دہانیوں کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے کے بعد علاقے کے مکین سراپا احتجاج بن گئے، مکینوں نے گل کدہ سے نشاط چوک تک جلوس نکالا، جہاں پر مظاہرے سے علاقے کے عمائدین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے ڈی سی سوات دفتر کے سامنے بھی احتجاج کیا جبکہ سوات پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور واسا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ جنید شہاب، سینئر صحافی پرویز عالم پاپا، قاری شیر علی، عمر رحمن اور دیگر نے گل کدہ کے تمام محلہ جات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، مقررین نے کہا کہ علاقے کے گھروں میں پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ مساجد میں وضو کیلئے پانی ناپید ہوچکاہے۔

اس سلسلے میں ایم پی اے فضل حکیم نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے تاہم مسئلہ حل نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ خوڑ اور بیو ٹیفیکیشن کے نام پر کرڑوں روپے ضائع ہورہے ہیں جبکہ عوام کے  مسائل سے چشم پوشی اختیار کی جارہی ہے، انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے اور پانی کی سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More