دریائے سوات کنارے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرلی گئی

بریکوٹ تبلیغی مرکز اور منکیال میں فیملی پارک کی تعمیر بھی غیر قانونی قرار دے دی

سوات میں گزشتہ 78 سالوں کے دوران دریائے سوات کنارے قائم کی جانے والی 99 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرلی گئی ۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں 1960سے لیکر 2018تک دریائے سوات کنارے قائم کی جانیوالی 99غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ان تعمیرات میں چند مکمل طور پر جبکہ درجنوں کا کچھ حصہ تجاوزات قرار دے دیا گیا ہے۔ ترتیب دی جانیوالی رپورٹ میں 61ایسی عمارتوں کا ذکر کیا گیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ ) سوات میں گزشتہ 78 سالوں کے دوران دریائے سوات کنارے قائم کی جانے والی 99 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرلی گئی ۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں 1960سے لیکر 2018تک دریائے سوات کنارے قائم کی جانیوالی 99غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ان تعمیرات میں چند مکمل طور پر جبکہ درجنوں کا کچھ حصہ تجاوزات قرار دے دیا گیا ہے۔ ترتیب دی جانیوالی رپورٹ میں 61ایسی عمارتوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔

جن کا کچھ حصہ غیر قانونی ہے ۔ان عمارتوں میں کالام میں ہنی مون ہوٹل، ہنی مون ہوٹل کے سامنے پلاٹ، جبار خان ہوٹل، دکانیں، گل زادہ بلاک فیکٹری، ہوٹل کیلئے پلاٹ، راحت علی خان کالام ان ریسٹورنٹ، لارڈ پیلس ہوٹل، عمارات گروپ ہوٹلز، الحبیب ریسٹورنٹس، پرانی دکانیں، ہوٹل سی پرائم، الثاقب ہوٹل، 7مزید دکانیں، دریال ہوٹل،منانائو ہوٹل، زیر تعمیر ہنی مون ہوٹل ون، ہنی مون ہوٹل ٹو، بے نظیر ہوٹل، پشمال میں زیر تعمیر ڈیلکس ہوٹل، ریور بیڈ ، رہائشی عمارت، ریور بیڈ دوم ، رہائشی پلاٹ، شہباز حاجی، زیر تعمیر پلاٹ، ہریانہ میں زرعی اراضی اور دلارام ہائوس، منکیال میں رہائشی پلاٹ، عثمان علی ہوٹل ، رہائشی پلاٹ کی توسیع، کفایت اللہ، اقبال حسین پلاٹ، زیر تعمیر مسجد، فیملی پارک اور دکانیں، رہائشی عمارت، بہروز خان ٹرائوٹ ہچری، افضال ثناء اللہ برکات، کائیدام میں فش ہچری اور مسکین زادہ پیراڈائز ہوٹل، بحرین میں فیملی پارک اور ہوٹل، پلاٹ، دو رہائشی پلاٹ۔

حکیم ہوٹل، شیر زادہ پلاٹ، بادل گیسٹ ہائوس، راجہ ممتاز پلاٹ، حکیم پلاٹ، مسین زادہ پلاٹ، احمد زیب پلاٹ، بحرین کے 7ہوٹل، بلال مسجد، خوراک محل ہوٹل، رمضان ہوٹل ڈریم ویلی ، سرانجام خان کی رہائش ، دملائی میں پلاٹ،دریائے سوات قدرتی پارک،مدین بازر میں سورپل کے ساتھ 5ہوٹل ، لنڈاکے کلکوٹ میں المدینہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اور سوات مونال ہوٹل اینڈ پارک شامل ہے۔ اسی طرح ننگولئی میں نایاب ریسٹورنٹ اور ڈریم لینڈ پارک، سنگوٹہ میں بیٹن ساحل ہوٹل، ریور پرل ہوٹل، دودریا ریسٹورنٹ، سوات ویو ہوٹل ، سوات دارلقضاء میں گرینڈ سیزن ہوٹل، امیر مقام بلڈنگ اور گرائونڈ، ریور سوات ہوٹل، مینگورہ بائی پاس پر ہٹ، ہائوس، میزبان ریسٹورنٹ و شادی ہال، فلک ریسٹورنٹ، خیبر شنواری ریسٹورنٹ، حسن شنواری ریسٹورنٹ، ریاض اینڈ زید خان فش پوائنٹ، رلیکس فوڈ پوائنٹ، رلیکس شاپنگ سنٹر، وادی آئس کریم، جی قربان ریسٹورنٹ، لالا آئس کریم ، چائنہ ٹائون ریسٹورنٹ، خیبر بار بی کیو ، انیسہ ماربل شو روم، باجوڑ سپر سٹور، پارک ان، ایوب پل کے ہمراہ کرش پلانٹ، شنگدر میں ایک کرش پلانٹ، بریکوٹ میں کرش پلانٹ اور تبلیغی مرکز، لنڈاکئی میں ریور ویو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ، اسرار انٹرنیشنل ٹریڈنگ، وادی سوات ریسٹورنٹ، ایوب ہوٹل، نوید موٹرز، شاہ جی ہوٹل اور حبیب کبانہ ہوٹل شامل ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More