خوازہ خیلہ، موبائل فون کے استعمال پر خاتون قتل

ملزم فضل خالق نے اپنی بیوی کو سیمنٹ بلاک کے پے درپے وار اور گلہ گھونٹ کر قتل کردیا

وازہ خیلہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقہ پیر پٹے چکڑئی میں ملزم فضل خالق ولد خانزادہ سکنہ جرے فتح پور نے اپنی بیوی مسماۃ یاسمین کو سیمنٹ بلاک کے پے درپے وار سے قتل کردیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقہ پیر پٹے چکڑئی میں ملزم فضل خالق ولد خانزادہ سکنہ جرے فتح پور نے اپنی بیوی مسماۃ یاسمین کو سیمنٹ بلاک کے پے درپے وار سے قتل کردیا۔

ایس ایچ او سہیل خان کی مدعیت میں درج مقدمہ علت نمبر1230 کے مطابق ملزم نے سیمنٹ کے بلاک سے اپنی بیوی کے سر پر پے درپے وار کیا اس کے بعد گلہ گھونٹ کر اس کی جان لے لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو فون پر بات کرنے کی وجہ سے قتل کیا ہے تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More