پشاور میں شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیوز بنانے پر دلہا قتل

پہاڑی پورہ کےعلاقے میں شادی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پردلہا کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران عابد ولد ریاض نامی شخص کو رشتے داروں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کا آج ولیمہ تھا

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران عابد ولد ریاض نامی شخص کو رشتے داروں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کا آج ولیمہ تھا۔

ملزمان کی شناخت شہزاد، شبیر اور شاہ فہد کے نام سے ہوئی جن میں سے ایک مقتول کا بہنوئی ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر جھگڑا ہوا جس پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی فقیر آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More