تبدیلی کے لیے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا ہے، وزیراعظم

پشاورمیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، تبدیلی کے لیے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا ہے، اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کو اصلاحات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گی

پشاور (ویب ڈیسک ) پشاورمیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، تبدیلی کے لیے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا ہے، اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کو اصلاحات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گی۔

بنگلہ دیش بھی آج پاکستان سے آگے نکل چکا ہے، اسٹیٹس کونے ہمارے تمام ادارے تباہ کردیے.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتیں 5 سال پورے کرنے کے لیے آتی ہیں لیکن ہم اصلاحات کے لیے آئے ہیں، حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی اور ملائیشیا نے اصلاحات سے اپنے ممالک کو اوپر اٹھایا، نریندر مودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے، اووسیز پاکستانی بھی اپنی لابی مضبوط کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More