پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کا مقابلہ

نئے سال کے موقع پر تصاویری مقابلہ منعقد کیا جائے گا

یشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں نئے سال2020کی ابتدائی سہ ماہی میں پاکستان کی خوبصورتی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں پاکستانی فوٹوگرافی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں نئے سال2020کی ابتدائی سہ ماہی میں پاکستان کی خوبصورتی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں پاکستانی فوٹوگرافی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر رضوان اسلم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے وطن عزیز کو خوبصورتی کی بے پناہ خزانے سے نوازا ہے ، ہمارے ملک میں ایسے ٹیلنٹڈ افراد کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دلکش مناظرکی عکس بندی کرکے دنیا کو پاکستان کی سیاحت کرنے پر مجبور نہ کر سکیں۔ معظم فیاض نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عکاس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے لہذا نیشنل ٹورزم پاکستان کے زیر اہتمام اس مقابلے میں فوٹوگرافروں کو انعامات وایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

چوہدری غلام رسول طاہر نے کہا کہ اس عمل کو سوشل میڈیا کی مدد سے سیاحت کے فروغ میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ ملکی سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے ا ہم قدم بھی ثابت ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More