تحریک انصاف کی حکومت عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے،عاطف خان

مردان میں سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر کا خطاب

سینئر صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر میں سوئی گیس، بجلی، مواصلات و تعمیرات، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، سیاحتی مقامات کی ترقی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

پشاور(نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر میں سوئی گیس، بجلی، مواصلات و تعمیرات، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، سیاحتی مقامات کی ترقی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نستہ روڈ گلی باغ اسلم خان کورونہ مردان کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منصوبے پر 20ملین روپے لاگت آئیگی۔ ممبر قومی اسمبلی مجاہد خان، ایم پی اے عبد السلام آفریدی، سابقہ تحصیل کونسلر و صدر تحریک انصاف یوی سی رورل مردان افتخار کاکڑنے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو ضرور پورا کریگی یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جار ی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں صرف منصوبوں کے اعلانات کرتے تھے اور تحریک انصاف کی حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور انشاء اللہ ہمارا ملک بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت معاشی ترقی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کررہی ہے، جس سے یہاں کے عوام معاشی لحاظ سے خود کفیل ہوں گے۔ انہوں نے گلی باغ اسلم خان کورونہ یوسی رورل مردان کیلئے سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیرکا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں سینئر وزیر محمد عاطف خان نے سوئی گیس منصوبے کابا قاعدہ افتتاح کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More