حکومتی پالیسی کی روشنی میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی،جی او سی

میجر جنرل اعجاز مرزا نے علما و طلبا کے وفد سے ملاقات کیں

جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کہا ہے کہ مداس دین اور ملک کی بے پنا ہ خدمت کررہے ہیں، تمام طبقات کی طرح علماء کا بھی سوات میں امن کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کا بھی اہتمام کریں تاکہ دینی مدارس کے طلباء تمام شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دے سکیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کہا ہے کہ مداس دین اور ملک کی بے پنا ہ خدمت کررہے ہیں، تمام طبقات کی طرح علماء کا بھی سوات میں امن کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کا بھی اہتمام کریں تاکہ دینی مدارس کے طلباء تمام شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دے سکیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں علماء اور طلباء کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر شانگلہ اور سوات سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد علماء، مدرسہ مہتمم اور طلباء موجود تھے جس کی قیادت امیر وفاق المدارس مولانا فہیم کررہے تھے۔جی او سی ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی روشنی میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ باہمی تعاون اور بھائی چارے کی فضاء کو بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ اس عمل کے دوران کسی کو دشواری پیش نہ آئے، جی او سی نے طلباء میں گرم کپڑوں اور اسٹیشنری کے تحائف تقسیم بھی کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More