دریائے سوات میں موٹرکارگرنے سے ایک جاں بحق

بحرین کے علاقے مانکیال میں موٹرکار دریائے سوات میں جاگری، ایک شخص جاں بحق اور چار افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقے مانکیال میں موٹرکار دریائے سوات میں جاگری، ایک شخص جاں بحق اور چار افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں موٹرکار دریائے سوات میں جا گری، مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی لاش اور چار زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں دریا سے نکال لیا ہے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت تا حال نا ہو سکی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More