ودودیہ ہال میں نیو ائیرنائٹ مذہبی اقدار کے خلاف ہے،محمد امین

اخباری بیان میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے نیو ائیرنائٹ کو غیر شرعی قرار دیا

امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ ودودیہ ہال میں نیو ایئر نائٹ کا اہتمام مذہبی اقدار کے خلاف اور علاقائی روایات کے منافی اقدام ہے، اسے فوری طورپر بند کیاجائے۔ودودیہ ہال سیدوشریف میں نیو ایئر نائٹ کی اجازت دیکر علاقائی روایات اور مذہبی اقدار کو پامال کیا گیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ ودودیہ ہال میں نیو ایئر نائٹ کا اہتمام مذہبی اقدار کے خلاف اور علاقائی روایات کے منافی اقدام ہے، اسے فوری طورپر بند کیاجائے۔ودودیہ ہال سیدوشریف میں نیو ایئر نائٹ کی اجازت دیکر علاقائی روایات اور مذہبی اقدار کو پامال کیا گیا ہے۔۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیوایئر نائٹ غیر شرعی،اسلامی تعلیمات کے برعکس اورنسل نو کی تباہی کا ذریعہ ہے،سال کا آخری دن احتساب کا ہوتاہے جشن کا نہیں،نیو ایئر نائٹ منانا مغربی کلچر کے فروغ کا ذریعہ ہے اس سے اجتناب ضروری ہے۔

ضلعی انتظامیہ ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد ہونیوالے نیو ایئر نائٹ کے پروگرام پر پابندی عائد کریں اور اس غیر شرعی اور حیاباختہ کلچر کے فروغ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More