حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کریں، علی رحمٰن

ایپکا ہاؤس میں ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں پروموشن اور اپ گریڈیشن کا بھی مطالبہ کیا

آل پاکستان کلرکس ایسو ایشن سوات کے صدر علی رحمن نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ بد ترین مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے، پنجاب حکومت کی طرح صوبہ خیبر بختونخوا میں بھی ملازمین کو یوٹیلیٹی الاونس دیا جائے۔ اکاونٹس کلرکس کو بلوچستان کی طرح سکیل 15دیا جائے، اسطرح سٹینو گرافر اور سٹینو ٹائپسٹ کی پروموشن اور اب گریڈ یشن کی جائے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آل پاکستان کلرکس ایسو ایشن سوات کے صدر علی رحمن نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ بد ترین مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے، پنجاب حکومت کی طرح صوبہ خیبر بختونخوا میں بھی ملازمین کو یوٹیلیٹی الاونس دیا جائے۔ اکاونٹس کلرکس کو بلوچستان کی طرح سکیل 15دیا جائے، اسطرح سٹینو گرافر اور سٹینو ٹائپسٹ کی پروموشن اور اب گریڈ یشن کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار نہوں نے ایپکا ہاوس میں ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان، برکت علی، حسین علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ مشتاق احمد خان اور دیگر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کو بھی پریشان کردیا ہے، حکومت اس سلسلے میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے لہٰذا یہاں کے ملازمین سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ مزید بند کیا جائے، انہو ں نے کہا کہ آئندہ کا لا ئحہ عمل جلد تربیت دیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More