ڈھیرئی سکول سے سات اساتذہ کا تبادلہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

اساتذہ کےتبادلے سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے

اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود ہائیرسیکنڈری سکول ڈھیرئی سے سات اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا۔ سکول میں زیرتعلیم ایک ہزار کے قریب طلباء کاتعلیمی مستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود ہائیرسیکنڈری سکول ڈھیرئی سے سات اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا۔ سکول میں زیرتعلیم ایک ہزار کے قریب طلباء کاتعلیمی مستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری ڈھیرئی میں زیرتعلیم بچوں کے تعداد کی کے مطابق سٹاف کی تعداد میں کمی کی گئی جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول سے سات اساتذہ کے تبادلے کردئے گئے ہیں جس سے سکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہے۔طلباء کے والدین،سکول کے بچوں اور علاقہ کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ کیا عوامل ہو سکتے ہیں ۔

جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی تبدیلی کی نوبت آئی، تبدیل شدہ اساتذہ انتہائی قابل اور محنتی تھے ان کا تبادلہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تبادلے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More