ڈپٹی کمشنر نے آوارہ کتوں کو مارنے کے احکامات جاری کردئے

خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر مسئل کے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے گئے

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دن رات عوامی خدمت کیلئے چوکس رہیں اور حکومتی اقدامات کوعملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراکثرعوامی مسائل کے حل کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دن رات عوامی خدمت کیلئے چوکس رہیں اور حکومتی اقدامات کوعملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراکثرعوامی مسائل کے حل کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائے گئے جبکہ بعض مسائل کو صوبائی حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے دریائے سوات میں غیر قانونی طریقے سے بجری اور ریت وغیرہ نکالنے پر فوری پابندی عائد کردی اور انتظامی افسروں کو اس سلسلے میں کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے علاقہ میں ٹرانسفرمر کی تبدیلی، صفائی ستھرائی کا کام اور تمام ہسپتالوں میں ضروری ویکسین کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ٹی ایم اے کوآوارہ کتے مارنے کی بھی ہدایت کی جبکہ لنگر روڈ پربہت جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More