بریکوٹ، بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

دونوں باپ بیٹے میں جائیداد کے تنازعے پر تکرار ہوئی تھی

سوات کے علاقہ ابوہا میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں جائیداد کے تنازعے پر ملزم عزت نواب نے اپنے والد علی داد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ ابوہا میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں جائیداد کے تنازعے پر ملزم عزت نواب نے اپنے والد علی داد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ درج رپورٹ علت نمبر1508 میں مقتول کی بیوی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں باپ بیٹے میں جائیداد کے تنازعے پر تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم نے طیش میں پستول سے اپنے باپ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More