نیو ائیر نائٹ پر آتش بازی، سوات انتظامیہ کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی

ڈپٹی کمشنر نے دو ماہ کے لئے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے

سوات میں انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خود ہی خلاف ورزی کردی۔ نیو ائیرنائٹ کے موقع پر پابندی کے باوجود آتش بازی کی گئی ۔ سوات میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سوات انتظامیہ کی جانب سے ودودیہ ہال میں جشن سوات کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر پروگرامات کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خود ہی خلاف ورزی کردی۔ نیو ائیرنائٹ کے موقع پر پابندی کے باوجود آتش بازی کی گئی ۔ سوات میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سوات انتظامیہ کی جانب سے ودودیہ ہال میں جشن سوات کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر پروگرامات کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سوات پولیس کی جانب سے گزشتہ روز نیو ائیر نائٹ کے موقع پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کا کہا گیا تھا جبکہ 3 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے احکامات جاری کئے تھے کہ دو ماہ کے لئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی اور دفعہ 144 بھی نافذ کیا گیا تھا ۔

جاری احکامات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سوات انتظامیہ کے خلاف کون کارروائی کرتا ہے ؟ اور اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More