ٹی ایم اے بابوزئی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز

ٹی ایم اے کی ٹیم نے چینہ مارکیٹ میں دکانوں کی حدبندی کرکے نشانات لگا دئے

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ایکشن، دکانداروں کو خبردار کردیا گیا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کی ٹیم جس کی سربراہی ٹی او آر فرحان شینواری کررہے تھے، انسپکٹر نظام الدین، ٹیم لیڈر محمد زادہ اور دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مصروف خواتین کے بازار چینہ مارکیٹ کا معائنہ کیا اور دکانداروں کی حد بندی کرتے ہوئے خبردار کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ایکشن، دکانداروں کو خبردار کردیا گیا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی کی ٹیم جس کی سربراہی ٹی او آر فرحان شینواری کررہے تھے، انسپکٹر نظام الدین، ٹیم لیڈر محمد زادہ اور دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مصروف خواتین کے بازار چینہ مارکیٹ کا معائنہ کیا اور دکانداروں کی حد بندی کرتے ہوئے خبردار کیا

کہ وہ اپنے حد سے تجاوز نہ کریں اور دکان کے سامنے ایک اور دکان کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دکان کے باہر سڑک، رستے اور پیدل چلنے والوں کی راہ بند کرنے کی کوشش نہ کی جائے، ٹی او آر نے بتایا کہ شہر بھر میں یہ مہم شروع ہے اور تجاوزات کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کی ٹیم نے حدبندی کے نشانات بھی لگائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More