سوات، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق
سوات میں 13تا17 جنوری 2019کو پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق
سوات میں 13تا17 جنوری 2019کو پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران دو لاکھ56ہزار406 گھرانوں میں موجود چار لاکھ 84ہزار بچوں کو گھر گھر جاکر پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایڈیشل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر اکرم شاہ،ڈی ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرمحمد اقبال، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی،این ایس ٹی او پی ڈاکٹر انور جمال، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پراے ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے اضلاع میں پولیو کیسز سامنے کی وجہ سے شروع کیا جارہا ہے تاکہ پولیو وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔ اس آنے والے مہم کے لیے 353 ایریا انچارج اور 65 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More