ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہوائی فائرنگ پر پابندی، آتش بازی پر خاموشی

نیوائیر نائٹ پر انتظامیہ نے خود ہی دفعہ144کی خلاف ورزی کی تھی

وات میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی جبکہ آتش بازی کرنے پر مکمل طور پرچھپ سادھ لی ہے،3دسمبرکو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی جبکہ آتش بازی کرنے پر مکمل طور پرچھپ سادھ لی ہے،3دسمبرکو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ضابطہ فوجداری دفعہ 144کے تحت ضلع بھرمیں ہر قسم کی ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر 3دسمبرکو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کی تھی جبکہ نیو ائیر کی رات کو ضلعی انتظامیہ نے خود ہی آتش بازی کی جس کے بعد ابھی صرف ہوائی فائرنگ پر پابندی اور آتش بازی پر مکمل خاموشی اختیار کرلی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More