سیدو شریف کے مکینوں کا سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

سیدو شریف چوک میں مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے

سیدو شریف کے مکینوں نے سوئی گیس کی عدم فراہمی اور لو پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیدو شریف چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بازار کے صدر عطااللہ، خالد محمود گجر اور دیگر نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کے ساتھ ظلم بدستور جاری ہے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے مکینوں نے سوئی گیس کی عدم فراہمی اور لو پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیدو شریف چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بازار کے صدر عطااللہ، خالد محمود گجر اور دیگر نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کے ساتھ ظلم بدستور جاری ہے۔

روزانہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ گیس فراہم کیا جاتا ہے تو پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس پر کھانا پکانا یا پانی گرم کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیدوشریف اور ملحقہ علاقوں کے سوئی گیس مسلے کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر اُتر آئیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...