نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے اور تمام نجی ایئر لا ئنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ کردیا۔

تمام ایئرلائنز نے35 ہزار روپے سے بڑھا کر 38 ہزار رو پے یکطر فہ کرائے کی وصو لی شروع کر دی ہے جس کے بعد مسافروں کے لیے فضائی سفرکرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔ ہنگامی صورتحا ل ہو یا کسی عزیز واقارب کے انتقال پرجانا پڑجا ئے مسافر مہنگا ٹکٹ خر یدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے ہو یا نجی ایئر لائن مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے جارہے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک ) تمام ایئرلائنز نے35 ہزار روپے سے بڑھا کر 38 ہزار رو پے یکطر فہ کرائے کی وصو لی شروع کر دی ہے جس کے بعد مسافروں کے لیے فضائی سفرکرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔ ہنگامی صورتحا ل ہو یا کسی عزیز واقارب کے انتقال پرجانا پڑجا ئے مسافر مہنگا ٹکٹ خر یدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے ہو یا نجی ایئر لائن مسافروں سے زائد کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔

سیرین ایئر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یکطرفہ کرایا وصول کر رہی ہے۔ اندرون ملک سفر کرنے والے مسا فروں کو یکطر فہ 35 ہزار رو پے سے زائد کا ٹکٹ مجبوراً خرید نا پڑتا ہے جبکہ دوطرفہ کرایہ 70 ہزارسے زائد بن جاتا ہے یعنی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فضائی سفر انتہائی مہنگا ہوگیا ہے۔
مسافروں نے کہا کہ حکومت کرائے میں اضافے کا فوری نوٹس لے کر کم کرائے۔

اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پہلے بکنگ کریں گے تو سستی ٹکٹ ملے گی۔ جتنی سیٹیں کم ہوتی جائیں گی ٹکٹ مہنگا ہوتا جائے گا نارمل کرایہ پہلی بکنگ پر 15 سے شروع ہو کر 24 ہزار تک اور پرواز سے چند گھنٹے قبل 35 سے 36 ہزار تک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھٹیوں کی وجہ سے بھی رش ہے اس وجہ سے بکنگ فل ہو جاتی ہے چھٹیاں ختم ہوتے ہی چند روز میں کرا یہ کم ہو جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More