فیروزشاہ ایڈوکیٹ قاتلوں کی نشاندہی پر ایک لاکھ انعام کا اعلان

جو بھی قاتلوں کی نشاندہی کرے گا یا مصدقہ اطلاع دے گا اُسے انعام دیا جائے گا

سوات پولیس نے فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ ایس ایچ او کانجو پولیس کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے یا اُن کے بارے میں اطلاع دینے پر سرکل ڈی ایس پی کبل اکبرشنواری کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جو بھی قاتلوں کی نشاندہی کرے گا یا ان کے بارے میں مصدقہ اطلاع دے گا تو ان کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ ایس ایچ او کانجو پولیس کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے یا اُن کے بارے میں اطلاع دینے پر سرکل ڈی ایس پی کبل اکبرشنواری کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جو بھی قاتلوں کی نشاندہی کرے گا یا ان کے بارے میں مصدقہ اطلاع دے گا تو ان کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر2019 کو مسلم لیگ ن کے رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیا اور ان سے تفتیش کی لیکن تا حال قاتلوں کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ اب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی قاتلوں کی نشاندہی کرے گا اسے انعام دیا جائے گا جس کے لئے جمعہ کے روز سے ضلع بھر میں بینرز بھی اویزاں کئے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More