پارلیمانی کمیٹی دفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کےلیے آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی دفاع نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ بل 2020، پاکستان ایئر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔ بل پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا

قومی اسمبلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ بل 2020، پاکستان ایئر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔ بل پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قائمہ کمیٹی
بعدازاں کیپٹن (ر) جمیل اور سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع نے ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

حکومت اور اپوزیشن مشترکہ اجلاس
قبل ازیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بلز آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھی بھیجے جائے گے جبکہ کل پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کرائے جائیں گے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں پاک افواج سے متعلق تین ایکٹس میں ترامیم کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پرویز خٹک، شبلی فراز، اعظم سواتی، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، مرتضی جاوید عباسی، نوید قمر، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کمیٹی کو قانون سازی پر بریفنگ دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More