سوات، میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری بدستورجاری

بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

سوات میں بارش اوربرف باری کا سلسلہ بدستور جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اوربرف باری کا سلسلہ بدستور جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

کالام،مالم جبہ،بحرین،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مقامی لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق شدید سردی اور برفباری کے باعث مقامی لوگ مشکلات کا شکار ہے جبکہ ملک بھر سے سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے بالائی علاقوں کا رُخ کررہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More