سول ایوی ایشن کا ملتان ایئر پورٹ پر پاکستانی سائنسدان کا پاسپورٹ پھاڑنے کا نوٹس

2 ہفتے قبل ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ پر عمرے سے فیملی کے ہمراہ واپس آنے والے پا کستانی سائنسدان کے کھانسنے پر ان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ واقعہ 19 دسمبر کو ملتان ائیرپورٹ پر پیش آیا تھا، ڈاکٹر فیصل اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے سے واپسی پاکستان پہنچے تھے، نوجوان سائنسدان کی کھانسی کو ایف آئی اے عملے نے شان میں گستاخی سمجھا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن حکام نے ملتان ایئر پورٹ پر پاکستانی سائنسدان کا پاسپورٹ پھاڑنے کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ پر عمرے سے فیملی کے ہمراہ واپس آنے والے پا کستانی سائنسدان کے کھانسنے پر ان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

 

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ واقعہ 19 دسمبر کو ملتان ائیرپورٹ پر پیش آیا تھا، ڈاکٹر فیصل اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے سے واپسی پاکستان پہنچے تھے، نوجوان سائنسدان کی کھانسی کو ایف آئی اے عملے نے شان میں گستاخی سمجھا۔

دوسری جانب حال ہی میں جرمنی سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس لوٹنے والے ڈاکٹر فیصل نے ملتان ائیر پورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

ویڈیو میں متاثرہ شخص ڈاکٹر فیصل نے دعویٰ کیا کہ امیگریشن عملے نے صرف اس بات پر ویزے والا صفحہ پھاڑ کر پاسپورٹ منہ پر دے مارا کہ میں نے کھانستے وقت منہ پر ہاتھ  کیوں نہیں رکھا، جب کہ میں بخار کی حالت میں تھا اس لیے کھانسی آئی تو منہ پر ہاتھ نہ رکھ سکا۔

 

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یہ بات عملے کو اتنی ناگوار گزری کہ پاسپورٹ میرے منہ پر دے مارا جس پر مجھے بھی غصہ آیا کہ جب میری غلطی ہی نہیں تو ایسا کیوں کیا اور میں نے بھی پاسپورٹ واپس دے مارا جس کے بعد انہوں نے پاسپورٹ اپنے پاس رکھ لیا اور کچھ ایف آئی اے کے اور لوگ بھی آئے جنہوں نے مجھ سے لڑنے کی کوشش اور 15 منٹ بعد مجھے پاسپورٹ واپس کیا تو اس میں صفحہ پھٹا ہوا تھا۔

 

انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اگر کوئی شخص آتا ہے اسے عزت نہیں دی جاتی تو کم از کم ایسا سلوک تو نہ کیا جائے کہ اسے اپنے ملک آنے پر شرمندگی محسوس ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More