سوات، شاہ ڈھیرئی میں سُسر کے ہاتھوں بہو آشنا سمیت قتل

صالح محمد نے گھر کے ایک کمرے میں اپنی بہو اور دوسرے شخص پر فائرنگ کی

سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں ناجائز تعلقات کی بنا پر سسر نے اپنی بہو کو آشنا سمیت قتل کردیا۔ شاہ ڈھیرئی پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب رات 11 بجے کے قریب شاہ ڈھیرئی کے علاقہ کس گودھا میں ملزم صالح محمد ولد نسیم خان سکنہ کس گودھا نے اپنی بہو مسماۃ(س) زوجہ صالح رحمان اور ارشاد احمد ولد رشید احمد سکنہ مانیڑئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں ناجائز تعلقات کی بنا پر سسر نے اپنی بہو کو آشنا سمیت قتل کردیا۔ شاہ ڈھیرئی پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب رات 11 بجے کے قریب شاہ ڈھیرئی کے علاقہ کس گودھا میں ملزم صالح محمد ولد نسیم خان سکنہ کس گودھا نے اپنی بہو مسماۃ(س) زوجہ صالح رحمان اور ارشاد احمد ولد رشید احمد سکنہ مانیڑئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایس ایچ او عثمان علی کی مدعیت میں درج مقدمہ علت نمبر 8 کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب ملزم صالح محمد نے گھر میں موجود تیس بور پستول سے ایک کمرے کے اندر اپنی بہو کو آشنا سمیت فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More