محکمہ تعلیم کے افسروں کا تبادلہ کرپشن کے خلاف جنگ کا آغازہے،عزیزاللہ گران

محکمہ کے دونوں آفیسرز رشوت لے کر لوگوں کو بھرتی کیا کرتے تھے،گران

ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے سرکاری دفاترکو کرپشن سے پاک کرنے کا آغاز کردیاہے اور سوات میں محکمہ تعلیم کے 2آفیسرز کو تبدیل کرنابھی کرپشن کے خلاف کارروائی کی ایک کڑی ہے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے سرکاری دفاترکو کرپشن سے پاک کرنے کا آغاز کردیاہے اور سوات میں محکمہ تعلیم کے 2آفیسرز کو تبدیل کرنابھی کرپشن کے خلاف کارروائی کی ایک کڑی ہے۔

مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ تعلیم کے دوآفیسرز کو تبدیل کرکے سوات کوکرپٹ مافیاسے پاک کرنے کاآغاز کردیاہے ،جن دوآفیسرز کو تبدیل کیاگیاہے انہوں نے سرکاری محکمہ میں غیرقانونی طورپر بھاری رشوت کے ذریعے لوگوں کو بھرتی کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور کرپشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More