سوات کے تین میگا پراجیکٹس کا افتتاح جولائی میں کیا جائےگا،وزیراعلیٰ

منصوبوں میں انجینئرنگ یونیورسٹی،ویمن یونیورسٹی اور پیڈز اسپتال شامل ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کانجو ٹاﺅن شپ کی بنجر اراضی پر انجینئرنگ یونیورسٹی اورپیڈز ہسپتال کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ویمن انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھی اراضی کی نشاندہی جلد عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان تین پراجیکٹس کا افتتاح جولائی میں ممکن بنایا جائے گا۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ضلع سوات میں ویمن انجینئرنگ یونیورسٹی ، پیڈز ہسپتال اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کانجو ٹاﺅن شپ کی بنجر اراضی پر انجینئرنگ یونیورسٹی اورپیڈز ہسپتال کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ویمن انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھی اراضی کی نشاندہی جلد عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان تین پراجیکٹس کا افتتاح جولائی میں ممکن بنایا جائے گا۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ضلع سوات میں ویمن انجینئرنگ یونیورسٹی ، پیڈز ہسپتال اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شرافت خان ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، کمشنر ملاکنڈ ، ڈپٹی کمشنر سوات ، پی ڈی سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سی ای او سید وگروپ آف ہاسپٹل سوات و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اجلاس کو ضلع سوات میں ویمن انجینئرنگ یونیورسٹی ،پیڈز ہسپتال اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی موجودہ اراضی کے بارے میں بھی تفصیلاً بتایا گیا۔مذکورہ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ منصوبے دو مختلف فیزز میں مکمل کئے جائیں گے ۔ سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس کل 5832 کنال اراضی ہے جس میں 4424 کنال پہلے فیز کیلئے اور 1408 کنال دوسرے فیز کیلئے بروئے کار لائی جائے گی ۔

اس کے علاوہ 704 کنال اراضی میں 333 کنال پہلے فیز کیلئے رکھی گئی ہے جبکہ 371 کنال دوسرے فیز کیلئے رکھی گئی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مذکورہ اراضی پر مقامی لوگوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ان منصوبوں کے قیام کیلئے استعمال میں لائی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا کہ متعلقہ حکام مقامی آبادی کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو کامیاب بنانے اور لوگوں کی رضا مندی کیلئے ٹھو س اقدامات کررہی ہے اور بہت جلد اراضی کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے مقامی عوام کی تحفظات کو دور کریں گے اور اُن کی رضامندی اور خوشحالی سے ان منصوبوں کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی ۔ ہم نے ضلع سوات سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی کام کرنے ہیں ۔ لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اورہم سے توقعات ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More