سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پھر ،35نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگی

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے شروع ، سینٹ اجلاس کے لیے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پھر ہو رہے ہیں ،ایوان بالا 35 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گا جبکہ ایوان زیرین کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک):سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پھر ہو رہے ہیں ،ایوان بالا 35 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گا جبکہ ایوان زیرین کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے ہوگا، سینٹ اجلاس کے لیے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

 

آئین کے ارٹیکل 45 اور 213میں ترامیم ، اسلام آباد میں گدا گری کی روک تھام اور زیر حراست یا کسڈی میں شخص کے حقوق کے بلز پیش کیے جائیں گے،معذور افراد کو اِنکم ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

 

سینیٹ میں پاکستان بھارت تجارتی معاہدوں پر عملدارمد کی موجودہ صورت حال پر بحث ہو گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے ہو گا،جس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جاری کردہ ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹس اور قانون سازی میں 4مختلف بلز شامل ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں سروسز ایکٹس کے ترامیمی بل شامل نہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More