پی آئی سی حملہ کیس:حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے فوٹو گرافک ٹیسٹ کے لیے حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی۔

لاہور(ویب ڈیسک):انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے عبوری ضمانت کے سماعت کی،وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10 وکلاءعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے فوٹو گرافک ٹیسٹ کے لیے حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

جس پر تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ فوٹو گرافک کی تصدیق فرانزک لیبارٹری سے کروانی ہے،جس کی تصدیق کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بھجوا دی گئیں ہیں،جلد رپورٹ موصول ہوجائے گی۔
عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More