دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

بی جے پی شہریت بل اور مقبوضہ کشمیر میں جو کر رہی وہ عالمی برادری کے سامنے ہے، پاکستان میں سکھ مذہب سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو مکمل احترام حاصل ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،ایسی باتیں بی جے پی حکومت کو تحفظ نہیں دےسکتیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک): دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،ایسی باتیں بی جے پی حکومت کو تحفظ نہیں دےسکتیں، بی جے پی شہریت بل اور مقبوضہ کشمیر میں جو کر رہی وہ عالمی برادری کے سامنے ہے، پاکستان میں سکھ مذہب سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو مکمل احترام حاصل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں،یہ جھوٹ آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں جو ناکام ہو گا،پشاور اور ننکانہ صاحب میں انفرادی واقعات کو اقلیتوں کی صورتحال سے جوڑنے کی کوشش پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ ہے،بھارتی پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سکھ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوشش بھونڈی ہے، واقعے کے فوری بعد مقدمہ درج کر کے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آئین پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے حوالے سے زیرو برداشت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More