سوات،میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری

برفباری اوربارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں پیر کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں پیر کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

میدانی علاقوں میں بارش کے باعث بازاروں میں ٹریفک معمول سے کم ہو گیا ہے اور لوگ خود کو گرم رکھنے کے لئے لکڑیاں جلا کر آگ تاپ رہے ہیں ۔ کالام،مالم جبہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتروڑ،گبرال،اوشو،مہوڈنڈ اور مٹلتان میں پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ کالام میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مالم جبہ میں بھی چار سے پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More