ملکی ترقی کی راہ میں حائل مافیاسےمقابلہ ہے،وزیراعظم عمران خان

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،22 سالہ جدوجہدکےبعد2بڑی جماعتوں کوشکست دی

وزیراعظم عمران خان سےورجینیایونیورسٹی کے طلباء کےوفدنے ملاقات کی،طلباء نےمختلف موضوعات پر وزیرِ اعظم سے سوالات کیے۔

اسلام آباد(ویب  ڈیسک):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی راہ میں حائل مافیاسےمقابلہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان سےورجینیایونیورسٹی کے طلباء کےوفدنے ملاقات کی،طلباء نےمختلف موضوعات پر وزیرِ اعظم سے سوالات کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،22 سالہ جدوجہدکےبعد2بڑی جماعتوں کوشکست دی،میرا مقابلہ ملکی ترقی کی راہ میں حائل مافیاسےہے،ماضی کی حکومتوں نےانسانی وسائل کےفروغ کونظراندازکیا۔

عمران خان نے کہا کہ سب سے بڑاچیلنج ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہے،ملک میں3نظام تعلیم ترقی کی راہ میں بڑاچیلنج ہیں،موجودہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کے لئے کوشاں ہے،موجودہ حکومت کی کاوشوں سےمعیشت میں استحکام آیا،معاشی اقتصادی اعشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کوملک کابرابرکاشہری تصورکرتےہیں،ہمارامذہب ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کادرس دیتاہے،بھارت کےآرایس ایس نظریےکی وجہ سےامن کوخطرات لاحق ہیں،بھارت کی پالیسیوں سےبھارتی عوام کی شناخت خطرےمیں ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More