احسن اقبال کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،13جنوری کو پیش کرنے کا حکم

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبروپیش کیا گیا۔

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ءاحسن اقبال کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں 13جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک):احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ءاحسن اقبال کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں 13جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبروپیش کیا گیا۔
نیب حکام نے جج محمد بشیر سے احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ مین مزید 14 روز توسیع کی استدعا کی۔
جج محمد بشیر نے مزید ریمانڈ کی وجہ پوچھی تو نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضلعی سطح کے گراؤنڈ پرعالمی معیارکے اسٹیڈیم جتنا خرچا کیا گیا، منصوبے کی منظوری خلاف قانون ہوئی۔ اختیار کا غلط استعمال کیا، احسن اقبال اور ان خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کررہے ہیں، جس کیلئے مزید ریمارنڈ کی ضرورت ہے۔
وکیل احسن اقبال نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تو عدالت نے 14 روزہ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے احسن اقبال کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے احتساب کو مذاق قرار دیا اور کہاکہ جب ہوائیں بدلنے کا وقت آیا تو حکوت نے قانون ہی بدل دیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بھی مذاق بنایا دیا۔
احتساب عدالت نے احسن اقبال کو 13 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More