کالام میں سنو کبڈی چیمپئین شپ کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا

شدید برفباری اور سرد موسم میں کالام کے نوجوان مقابلوں میں حصہ لیں گے

وادی سوات کی برفیلی وادی کالام میں برف پر سنو کبڈی چمپین شپ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بھی جاری برفباری میں نوجوانوں کے درمیان سنو کبڈی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ارگنائزرعزیز کالامی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اتوار 12 جنوری کو کالام جنگل میں سنو کبڈی چمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وادی سوات کی برفیلی وادی کالام میں برف پر سنو کبڈی چمپین شپ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بھی جاری برفباری میں نوجوانوں کے درمیان سنو کبڈی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ارگنائزرعزیز کالامی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اتوار 12 جنوری کو کالام جنگل میں سنو کبڈی چمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔

جس میں کالام کے نوجوان برف پر کبڈی میچ کھیلیں گے، جس کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔عزیز کالامی کا کہنا ہے کہ چمپئن شپ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے ،گرمیوں کے علاوہ سردیوں میں بھی کالام محفوظ اور پرکشش جگہ ہے سیاح سردیوں میں بھی کالام کے برفیلی پہاڑوں اور آسمان سے گرتے برف کو انجوائے کرنے کیلئے آسکتے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More