مینگورہ، مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھنے سے تین مویشی ہلاک

بارش کی وجہ سے خستہ حال تبیلے کی چھت گزشتہ رات زمین بوس ہوئی

مینگورہ کے علاقہ طاہرآباد میں مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھنے سے تین مویشی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے طاہرآباد بھٹئی میں رحمت علی ولد دوست محمد خان کے مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھ گئی جس سے اُن کے تین مویشی ہلاک جبکہ دو کے پاؤ ٹوٹ گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ طاہرآباد میں مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھنے سے تین مویشی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے طاہرآباد بھٹئی میں رحمت علی ولد دوست محمد خان کے مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھ گئی جس سے اُن کے تین مویشی ہلاک جبکہ دو کے پاؤ ٹوٹ گئے ۔

متاثرہ شخص رحمت علی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات بارشوں کی وجہ سے اُن کے تبیلے کی چھت زمین بوس ہوگئی جن میں اُن کے مویشی ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قرض پیسے لے کر یہ مویشی خریدے تھے میری حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ تعاون کریں۔
دو کے پیرٹوٹ گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More