پاکستان میں ایک کروڑ 70 لاکھ بچے پیٹ میں کیڑوں کی شکایت میں مبتلا

سالانہ 46 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی دوا کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت، وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے متعلق مشترکہ سروے کیا گیا جس میں ایک سے 15 سال تک کے بچوں کو شامل کیا گیا

اسلام (ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت، وفاق اور صوبائی حکومت کے مشترکہ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 70 لاکھ بچے پیٹ میں کیڑوں کی شکایت میں مبتلا ہیں۔  عالمی ادارہ صحت، وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے متعلق مشترکہ سروے کیا گیا جس میں ایک سے 15 سال تک کے بچوں کو شامل کیا گیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک کروڑ 70 لاکھ بچے پیٹ میں کیڑوں کی شکایت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ 46 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی دوا کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے سربراہ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق کا کہنا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد اپنی ابتدائی عمر میں پیٹ کے کیڑوں کا شکار ہوتی ہے، پیٹ کے کیڑوں کا علاج آسان اور ممکن ہے تاہم والدین اور ڈاکٹرز بچوں کو سال میں ایک بار انسداد کیڑوں کی ادویات ضرور دیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کے پیٹ میں زیادہ تر چار اقسام کے کیڑے پائے جاتے ہیں جو علاج کے ساتھ 6 ہفتے میں بچے کے جسم میں مر جاتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More