خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

محکمہ تعلیم کے پی نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا اور اب اسکول 13 جنوری پیر سے کھلیں گے

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پشاور(ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پنجاب اور آزادکشمیر کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور کئی مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز سے اسکول کھل گئے لیکن سردی کی وجہ سے دونوں روز بچوں کی حاضری بہت متاثر رہی۔
موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے پی نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا اور اب اسکول 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور آزادکشمیر میں بھی شدید سردی کے باعث مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More