آرمی چیف کو کسی بھی وقت عہدے سے ہٹا سکتے ہیں،فواد چودھری

چیف جسٹس اور دیگر عہدوں کی طرح وزیر اعظم کے اختیارات کا بھی احترام ہونا چاہیے،ن لیگ اور پی پی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر بھی اتفاق رائے ہو جائیگا،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا اور لگا سکتے ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف ہے،بل کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے،امید ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان تقرر پر بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا اور لگا سکتے ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف ہے،بل کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے،امید ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان تقرر پر بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔

منگل کے روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کو کسی بھی وقت ہٹا سکتے ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 243وزیراعظم عمران خان کو اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی آرمی چیف کو ہٹا سکتے ہیں یا لگا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس سے طرح چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ عہدوں کا احترام ضروری ہے اس طرح وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا احترام بھی بہت ضروری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More