آئین کے مطابق کورا ان پڑھ شخص ایم این اے یا ایم پی اے بن سکتا ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتدارگراس روٹ لیول تک پہنچا ہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جالب کے شعر پڑھنے والے وزیراعلیٰ کی توجہ کبھی بھی عوامی مسائل کی طرف نہیں گئی، نام نہاد خادم اعلیٰ نے تمام تر اختیارات اپنی ذات تک محدود کررکھے تھے اور ان کے ساتھ دائیں بائیں بیٹھے لوگ بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے رہے۔
وزیر اطلاعات نے سابق حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے انتخابات میں امیدوار کیلئے بی اے کی شرط کا خاتمہ کیا، یعنی آئین اور قانون کے مطابق کورا انپڑھ شخص ایم این اے یا ایم پی اے بن سکتا ہے اور پھر جو ایم این اے یا ایم پی اے بنے گا وہی وزیر مشیر بھی ہو گا۔
فیاض چوہان نے اعتراف کیا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن حکومت اسے قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مہم پر کاربند ہے جلد نتائج بھی سامنے آئیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق کورا ان پڑھ شخص ایم این اے یا ایم پی اے بن سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میںٰ فیاض چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتدارگراس روٹ لیول تک پہنچا ہے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام اور منتخب نمائندوں کو بااختیار بنایا گیا ہے، جب کہ ماضی کی حکومتوں میں کسی وزیرمشیر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جالب کے شعر پڑھنے والے وزیراعلیٰ کی توجہ کبھی بھی عوامی مسائل کی طرف نہیں گئی، نام نہاد خادم اعلیٰ نے تمام تر اختیارات اپنی ذات تک محدود کررکھے تھے اور ان کے ساتھ دائیں بائیں بیٹھے لوگ بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے رہے. وزیر اطلاعات نے سابق حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے انتخابات میں امیدوار کیلئے بی اے کی شرط کا خاتمہ کیا، یعنی آئین اور قانون کے مطابق کورا انپڑھ شخص ایم این اے یا ایم پی اے بن سکتا ہے اور پھر جو ایم این اے یا ایم پی اے بنے گا وہی وزیر مشیر بھی ہو گا۔

فیاض چوہان نے اعتراف کیا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن حکومت اسے قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مہم پر کاربند ہے جلد نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں وزیر تعلیم مقرر کیے جانے تحریک انصاف کے رکن اکبر ایوب خان کی تعلیم میٹرک ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More