ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 افراد ہلاک

طیارے سوار عملے کے افراد سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے جو کچھ دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے کے 9 افراد اور 166 مسافر سوار تھے، جو تمام کے تمام ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں کینیڈا کے 63، یوکرین کے 11، سویڈن کے 10، 4 افغانی اور جرمنی و برطانیہ کے تین تین شہری موجود تھے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار عملے کے افراد سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونےکا خدشہ ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے ٹیک آف کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے جو کچھ دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے کے 9 افراد اور 166 مسافر سوار تھے، جو تمام کے تمام ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں کینیڈا کے 63، یوکرین کے 11، سویڈن کے 10، 4 افغانی اور جرمنی و برطانیہ کے تین تین شہری موجود تھے جب کہ دیگر افراد کا تعلق ایران سے تھا۔ یوکرین کے صدر نے بھی طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More