سوات، واپڈا ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے ڈیڈلائن دے دی

واپڈاپیغام یونین نے مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی،واپڈا میں نئی بھرتیاں،بھرتیوں کے منسوخ کردہ آرڈکی بحالی،ملازمین کوان کی محنت اور ڈیوٹی کی مناسبت سے معاؤضہ دلانااورواپڈاملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہدجاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا۔ پیغام یونین کے زیر اہتما م ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اس سے قبل سوات پریس کلب میں پیغام یونین کے مرکزی نائب صدروصوبائی جنرل سیکرٹری اصغرخٹک نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا میں ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں مگر اس کے باوجود بھرتیاں نہیں ہورہی ہیں جس کے سبب واپڈا کے ایک ایک اہلکار سے چارچارملازمین کا کام لیا جاتا ہے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)واپڈاپیغام یونین نے مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی،واپڈا میں نئی بھرتیاں،بھرتیوں کے منسوخ کردہ آرڈکی بحالی،ملازمین کوان کی محنت اور ڈیوٹی کی مناسبت سے معاؤضہ دلانااورواپڈاملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہدجاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا۔ پیغام یونین کے زیر اہتما م ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اس سے قبل سوات پریس کلب میں پیغام یونین کے مرکزی نائب صدروصوبائی جنرل سیکرٹری اصغرخٹک نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا میں ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں مگر اس کے باوجود بھرتیاں نہیں ہورہی ہیں جس کے سبب واپڈا کے ایک ایک اہلکار سے چارچارملازمین کا کام لیا جاتا ہے۔

صبح سے لے شام تک یہ لوگ کام کرتے ہیں جبکہ چھٹی کے دن بھی انہیں کام سے فرصت نہیں ملتی مگر انہیں کسی قسم کا اضافی معاؤضہ نہیں دیا جاتا، ان پر سیاسی پریشر بھی ڈلاجاتاہے اوردوسری جانب ان ملازمین سے سولہ فیصد کٹوتی بھی کی جاتی ہے جس کے سبب یہ ملازمین ذہنی مریض بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ واپڈاملازمین کو کسی قسم کی سہولیا ت بھی نہیں دی جاتی یہی وجہ ہے کہ آج بھی واپڈا لائن مین پرانے سازوسامان کے ساتھ فرائض انجام دینے پر مجبورہیں جبکہ دوران ڈیوٹی ہمارے کئی ملازمین نے شہادتیں بھی دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کئی شکایات دفاترمیں صرف ایک لائن مین کی ڈیوٹی ہوتی ہے جس کے سبب وہ شدید مشکلات اور پریشانی کا شکاررہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے جائز مطالبات کیلئے باربار اپیلیں اوردرخواستیں کیں،احتجاجی مظاہرے کئے مگر اس کے باوجود بھی کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو جلد ازجلد تسلیم نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پرمجبورہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More