مالم جبہ، سڑک پر گاڑیاں پھسل کرکھائی میں جا گری،دو افراد زخمی

گاڑی کو کھائی سے نکالنے کے لئے کرین بُلائی گئی تھی وہ بھی پھسل کر کھائی میں جا گری

سوات کی سیاحتی وادی مالم جبہ میں دو گاڑیاں پھسلنے سےکھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی وادی مالم جبہ میں شدید برف باری کی وجہ سے سڑک پر ایک گاڑی پھسل کر کھائی میں جا گری تھی جس کو بچانے کلئے کرین بُلائی گئی

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) سوات کی سیاحتی وادی مالم جبہ میں دو گاڑیاں پھسلنے سےکھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی وادی مالم جبہ میں شدید برف باری کی وجہ سے سڑک پر ایک گاڑی پھسل کر کھائی میں جا گری تھی جس کو بچانے کلئے کرین بُلائی گئی ۔

کرین جب جائے حادثہ کے قریب پہنچی تو وہ بھی پھسل کر کھائی میں جاگری۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے گرنے کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے ۔ محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے مقامی افراد اور سیاحوں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ مالم جبہ آتے ہوئے گاڑیوں کے ٹائیرز کو چین ضرور لگائے تاکہ کوئی حادثہ رنما نہ ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More