‘پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کریگی’

ن لیگ اور پیپلزپارٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرے گی، عمران خان کا ایجنڈا احتساب ہے

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرے گی، عمران خان کا ایجنڈا احتساب ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزر گیا، پاکستان کو خطےمیں نئی ذمہ داریاں ملنےجا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں نوجوان اپنے حق کیلئے سڑکوں پر ہیں، سارا بھارت مودی کیخلاف نکل آیا ہے

پشاور(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرے گی، عمران خان کا ایجنڈا احتساب ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزر گیا، پاکستان کو خطےمیں نئی ذمہ داریاں ملنےجا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں نوجوان اپنے حق کیلئے سڑکوں پر ہیں، سارا بھارت مودی کیخلاف نکل آیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا اضا خیل میں نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، ڈرائی پورٹ 51 کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا، رحمان بابا ٹرین پر 120 فیصد بکنگ ہے، سمگلنگ خاتمے کا واحد طریقہ ڈرائی پورٹ سے مال اٹھایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More