پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا،ترجمان دفترخارجہ

خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، پاکستان کی کوشش ہے معاملات کو سلجھایا جائے ، امن کو موقع دینا چاہیے ، پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں مشرق وسطی کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ فریقین کی جانب سے خطے میں تناؤ کے خاتمے کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں،امن کو موقع دینا چاہیے ، پاکستان اورامریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور قیادت مختلف مواقع پررابطے میں رہتی ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دفترخارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، پاکستان کی کوشش ہے معاملات کو سلجھایا جائے ، امن کو موقع دینا چاہیے ، پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا۔ دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں مشرق وسطی کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ فریقین کی جانب سے خطے میں تناؤ کے خاتمے کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں،امن کو موقع دینا چاہیے ، پاکستان اورامریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور قیادت مختلف مواقع پررابطے میں رہتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نےوزیرخارجہ کومتعلقہ وزرائےخارجہ سےرابطےکی ہدایت کی ہے، وزیر خارجہ کے دوروں کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں،عراق کاسفرکرنےوالوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے،پاکستان کی جانب سے امریکا ایران معاملے پرخاموشی نہیں ہے، پاکستان معاملے پر مختلف بیانات جاری کر رہا ہے، یہ خطہ مزید تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ترجمان عائشہ فاروقی نے مزیدکہا کہ امیدہےتناؤمیں کمی اورامن کے لیےکوششوں کی گنجائش موجودہے ،وزیراعظم نےتمام فریقین سے تحمل کامظاہرہ کرنےکی اپیل کی،پاکستان کےایران ،افغانستان اوردیگر ممالک سےگہرےتعلقات ہیں،صدر ٹرمپ کی تقریر میں امن کا عندیہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو158روز ہو گئے، دنیا کونوٹس لینا ہوگا،وزیراعظم نےاپنےپیغام میں عالمی دنیاکوصورتحال سےآگاہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں غذا کی قلت ہو چکی ہے۔

 

عاشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتےہیں ،کرتارپورراہداری کھولنا وزیر اعظم کا وژن ظاہر کرتاہے،پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا،خطے میں کشیدہ صورت حال کا جائزہ لے رہےہیں ۔ ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تصدیق کرتے ہوئے جلد تفصیلات سے آگاہ کرنے کا بھی بتایا اور کہا کہ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کی اطلاع موصول ہوئی تاہم حتمی تاریخ فراہم نہیں کرسکتے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More