سوات، برفباری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل

پولیس اہلکار برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکال رہی ہے جس سے سیاحوں بالائی علاقوں میں جانے کے لئے آسانی ہو رہی ہے

سوات پولیس نے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو سہولت دینے اور گاڑیوں کو برف سے نکالنے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقوں میں برف باری ہونے کے بعد بالائی علاقوں میں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گاڑیاں برف میں پھنس رہی ہیں اور اکثر اوقات پھسل بھی جاتی ہیں۔حالات و واقعات کے پیش نظر سپیشل سکواڈ تشکیل دے کر بالائی علاقوں میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں شکیل دے دی گئی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو سہولت دینے اور گاڑیوں کو برف سے نکالنے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقوں میں برف باری ہونے کے بعد بالائی علاقوں میں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گاڑیاں برف میں پھنس رہی ہیں اور اکثر اوقات پھسل بھی جاتی ہیں۔حالات و واقعات کے پیش نظر سپیشل سکواڈ تشکیل دے کر بالائی علاقوں میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں شکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ ٹیمیں ان علاقوں میں سیاحوں کی گاڑیوں کو نکا ل کر ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے اور اب تک درجنوں گاڑیوں کو ریسکیو بھی کیا جا چکا ہے۔پولیس نے سیاحوں کو بالائی علاقوں میں جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چین ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حادثات رونما نہ ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More