نوشہرہ : وزیراعظم نے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کو منصوبے کی تکمیل پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ امیروں کے لیے تھیں ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے تمام سہولتیں تھیں، اچھی نوکری صرف تھوڑے سے طبقے کے لیے، عدالتوں میں طاقتور کے لیے ایک نظام اور کمزور کے لیے دوسرا، جیلوں میں سارے غریب لوگ اور بڑے بڑے ڈاکو باہر پھرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے عام آدمی کا سفر ہے، دنیا میں ہر جگہ عام آدمی ریلوے پر سفر کرتا ہے کیونکہ عام آدمی کا مسئلہ تھا اس لیے آہستہ آہستہ ہم نے دیکھا کہ ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں ہوا ریلوے کے حالات بگڑتے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کی اس لیے ہماری پٹڑیوں، ریلوے نظام کا برا حال ہے، ریلوے کے کتنے ایسے پُل ہیں جو اپنی مدت سے زیادہ استعمال ہورہے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا جس سے کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں خسارہ کم ہوگیا اور ریلوے نےگزشتہ 5سال کے مقابلے میں 5 ارب روپے زیادہ پیسہ کمایا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختوںخوا کے شہر نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا۔ نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کو منصوبے کی تکمیل پر مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ریلوے کی پٹڑیاں بنتی گئیں ریلوے پھیلتا گیا اور پاکستان میں جو انگریز چھوڑ کر گئے تھے سب اس سے بھی کم پٹڑیاں ہوگئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ امیروں کے لیے تھیں ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے تمام سہولتیں تھیں، اچھی نوکری صرف تھوڑے سے طبقے کے لیے، عدالتوں میں طاقتور کے لیے ایک نظام اور کمزور کے لیے دوسرا، جیلوں میں سارے غریب لوگ اور بڑے بڑے ڈاکو باہر پھرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے عام آدمی کا سفر ہے، دنیا میں ہر جگہ عام آدمی ریلوے پر سفر کرتا ہے کیونکہ عام آدمی کا مسئلہ تھا اس لیے آہستہ آہستہ ہم نے دیکھا کہ ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں ہوا ریلوے کے حالات بگڑتے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کی اس لیے ہماری پٹڑیوں، ریلوے نظام کا برا حال ہے، ریلوے کے کتنے ایسے پُل ہیں جو اپنی مدت سے زیادہ استعمال ہورہے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا جس سے کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں خسارہ کم ہوگیا اور ریلوے نےگزشتہ 5سال کے مقابلے میں 5 ارب روپے زیادہ پیسہ کمایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریلوےکو اب پرائیویٹ سیکٹر کےساتھ مقابلہ کرنا ہے، اب تک سرکاری اداریں نقصان کرتے رہے ہیں جن کا بوجھ عوام اٹھاتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ریلوے اور قومی ایئرلائن کو ایسا ادارہ بنایا جائے جس میں سب کو فائدہ ہو۔ عمران خان نے کہا کہ میں ریلوے کے مزدوروں اور انجینئرز کو کہتا ہوں کہ کرپشن کےخلاف پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کریں میں اس کے خلاف کارروائی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے ریلوے کا خسارہ پورا کریں گے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ 28 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس میں لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کی جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ڈرائی پورٹ نوشہرہ سے 8کلو میٹر کے فاصلے پر جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور اس ڈرائی پورٹ کو رنگ روڈ پشاورکے ساتھ سڑک تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں 50کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت سے یہ منصوبہ مکمل کیا۔ اضاخیل ڈرائی پورٹ کے ذریعے ملک بھر میں کراچی سے مال بردار کی نقل و حمل اور پھر اس سامانا کی افغانستان تک سڑک کے راستے منتقلی ممکن ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More