کالام، اتروڑ کی شاہراہ تین دنوں سے بند، انتظامیہ خاموش تماشائی

برفباری کے باعث لنک سڑکیں بھی بند ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہے ۔

کالام کی وادی اتروڑ کی شاہراہ برفباری کے باعث بند، مقامی افراد مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام کے نواحی علاقے اتروڑ تک جانے والی شاہراہ تین دنوں سے برفباری کے باعث بند پڑی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لنک سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کالام کی وادی اتروڑ کی شاہراہ برفباری کے باعث بند، مقامی افراد مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام کے نواحی علاقے اتروڑ تک جانے والی شاہراہ تین دنوں سے برفباری کے باعث بند پڑی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لنک سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن گزر گئے لیکن ابھی تک شاہراہ کو کھولنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ کو کھولنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات ختم ہو سکیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More