امریکا کا پاکستان سمیت پولیو سے متاثر ایشیائی ممالک کیلئے سفری انتباہ

ٹریول الرٹ کے تحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نافذ پابندیوں کی مدت کے دوران بالغ افراد کے لیے پولیو کی لائف ٹائم بوسٹر ڈوز لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے

امریکا کی جانب سے جاری لیول 2 ٹریول الرٹ میں کہا گیا کہ ’ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے تجویز دی ہے کہ ان ممالک کے لیے شہریوں اور طویل المدتی مسافروں (4 ہفتے یا اس سے زائد) کو ملک چھوڑنے سے قبل پولیو ویکسینیشن کا ثبوت دیکھانے کی ضرورت ہے‘۔ اس میں کہا گیا ان ممالک کے سفر سے قبل وہ بالغ افراد جو بچپن میں معمول کی پولیو ویکسین مکمل کرچکے ہیں انہیں پولیو ویکسین کا ایک لائف ٹائم اڈلٹ بوسٹر ڈوز دیا جائے گا۔ سی ڈی سی کے مطابق ایشیا کے 8 ممالک میں پولیو کے کیسز میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، چین، برما، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاپوا نیو گنی اور فلپائن شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو وائرس کی معدوم قسم ویکسین ڈیرائیوڈ پولیو وائرس ٹائپ 2 (سی وی ڈی پی وی 2) اور وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو1) کے کیسز سامنے کے بعد سفری پابندیوں میں توسیع کردی تھی۔

لاہور(ویب ڈیسک) : امریکا نے پولیو کے حالیہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لیےسفری انتباہ (لیول 2 ٹریول الرٹ)جاری کردیا۔ اخباری کی رپورٹ کے مطابق ٹریول الرٹ کے تحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نافذ پابندیوں کی مدت کے دوران بالغ افراد کے لیے پولیو کی لائف ٹائم بوسٹر ڈوز لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکا نے اپنی وفاقی ایجنسی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی ) کی تجاویز پولیو سے متاثر ممالک کے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وائرس کو دیگر ریاستوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔

امریکا کی جانب سے جاری لیول 2 ٹریول الرٹ میں کہا گیا کہ ’ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے تجویز دی ہے کہ ان ممالک کے لیے شہریوں اور طویل المدتی مسافروں (4 ہفتے یا اس سے زائد) کو ملک چھوڑنے سے قبل پولیو ویکسینیشن کا ثبوت دیکھانے کی ضرورت ہے‘۔ اس میں کہا گیا ان ممالک کے سفر سے قبل وہ بالغ افراد جو بچپن میں معمول کی پولیو ویکسین مکمل کرچکے ہیں انہیں پولیو ویکسین کا ایک لائف ٹائم اڈلٹ بوسٹر ڈوز دیا جائے گا۔ سی ڈی سی کے مطابق ایشیا کے 8 ممالک میں پولیو کے کیسز میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، چین، برما، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاپوا نیو گنی اور فلپائن شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو وائرس کی معدوم قسم ویکسین ڈیرائیوڈ پولیو وائرس ٹائپ 2 (سی وی ڈی پی وی 2) اور وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو1) کے کیسز سامنے کے بعد سفری پابندیوں میں توسیع کردی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More