وزیرخارجہ ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور کل وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ریاض میں سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پردورہ کررہے ہیں جس میں وہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے جب کہ امریکا، ایران کشیدگی، علاقائی امن واستحکام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More