ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 2018 میں عام انتخابات میں جو نتائج آئے وہ ایم کیوایم مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتی تھی، نتائج تسلیم نہ کرنے کے باوجود جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کے لئے حمایت کی، ہم نے وعدہ کیا تھا حکومت بنانے سمیت ہر مشکل میں ساتھ دیں گے۔ جہانگیر ترین آئے تھے اور ان ہی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا، ہم بہت انتظار کرتے رہے کہ حکومت کی کچھ مصروفیات ہو سکتی ہے، لیکن ہمارے ایک نکتے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، ہمارا حکومت سے تعاون برقرار رہے گا لیکن میرا وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے وزارت قانون وانصاف نہیں مانگی تھی، فروغ نسیم کابینہ نہیں چھوڑ رہے، پہلے تجربے کی کمی سمجھتے رہے لیکن اب لگتا ہے سنجیدگی ہی نہیں، ان ساری چیزوں کا پیپلز پارٹی کی پیشکش سے لینا دینا نہیں،ہم حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 2018 میں عام انتخابات میں جو نتائج آئے وہ ایم کیوایم مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتی تھی، نتائج تسلیم نہ کرنے کے باوجود جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کے لئے حمایت کی، ہم نے وعدہ کیا تھا حکومت بنانے سمیت ہر مشکل میں ساتھ دیں گے۔ جہانگیر ترین آئے تھے اور ان ہی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

 

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا، ہم بہت انتظار کرتے رہے کہ حکومت کی کچھ مصروفیات ہو سکتی ہے، لیکن ہمارے ایک نکتے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، ہمارا حکومت سے تعاون برقرار رہے گا لیکن میرا وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے وزارت قانون وانصاف نہیں مانگی تھی، فروغ نسیم کابینہ نہیں چھوڑ رہے، پہلے تجربے کی کمی سمجھتے رہے لیکن اب لگتا ہے سنجیدگی ہی نہیں، ان ساری چیزوں کا پیپلز پارٹی کی پیشکش سے لینا دینا نہیں،ہم حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More